پاکستانی شوبز کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے جہاں مداح دونوں کے درمیان مبینہ اختلافات اور علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
عائزہ خان اور دانش تیمور کی حالیہ سوشل میڈیا سرگرمیوں کو مداحوں کی جانب سے خاص طور پر نوٹ کیا جا رہا ہے۔ دونوں نے حالیہ دنوں میں ایک دوسرے کے لیے کوئی خصوصی پوسٹ شیئر نہیں کی جس کے باعث سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔
دوسری جانب دانش تیمور کے ڈرامے ’ہمراہی‘ کے اختتام پر کراچی کے نیوپلیکس سنیما میں خصوصی اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا تاہم عائزہ خان اس تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔ مداحوں نے 8 اگست کو دونوں کی نکاح کی سالگرہ کے موقع پر بھی ایک دوسرے کے لیے کوئی خصوصی پوسٹ نہ کیے جانے کو قابلِ ذکر قرار دیا۔
View this post on Instagram
اسی دوران عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک سیاہ و سفید تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں ہاتھوں سے اپنے کان ڈھانپے ہوئے سنجیدہ انداز میں دکھائی دیں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے اور بعض نے اسے ان کی ازدواجی زندگی سے جوڑنے کی کوشش کی۔
View this post on Instagram
14 اگست کو بھی دونوں کی جانب سے کوئی خاندانی تصویر شیئر نہ کیے جانے اور عائزہ خان کی ’ہمراہی‘ کی تقریب میں عدم شرکت کو بعض صارفین نے ممکنہ اختلافات کی علامت قرار دیا۔
تاہم یہ تمام باتیں سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائیوں تک محدود ہی، دونوں اداکاروں کی جانب سے طلاق یا علیحدگی کے حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
















