عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کی نجی شادی کی پہلی تصاویر سامنے آگئی ہیں جس میں دونوں کو اپنے پانچ بچوں کے ہمراہ گھر کے لیونگ روم میں شادی کی تقریب کے دوران دیکھا جاسکتا ہے۔
رونالڈو اور جارجینا نے 11 اگست 2026 کو پرتگال کے شہر کاسکائس میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک مختصر سول تقریب میں شادی کی جس میں ان کے پانچ بچے اور قریبی افراد شریک ہوئے جبکہ جوڑے نے کسی بڑی اور پُرتعیش تقریب کے بجائے نجی انداز کو ترجیح دی۔
شادی کے موقع پر دونوں نے لگژری فیشن برانڈ کے ملبوسات زیب تن کیے۔ جارجینا نے روایتی عروسی لباس کے بجائے سفید سلک اسکرٹ سوٹ کا انتخاب کیا جبکہ رونالڈو ہلکے خاکی رنگ کے سوٹ میں نظر آئے۔ بچوں کے لباس بھی سفید اور ہلکے رنگوں سے ہم آہنگ رکھے گئے تھے۔
View this post on Instagram
جارجینا کے مطابق وہ بچپن میں ایک شاندار اور بڑی شادی کا خواب دیکھا کرتی تھیں تاہم وقت کے ساتھ ان کی ترجیحات بدل گئیں اور وہ اپنے شریکِ حیات اور بچوں کے ساتھ ایک پرسکون اور ذاتی تقریب کو زیادہ اہمیت دینے لگیں۔ جوڑے نے مستقبل میں اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ ایک بڑی تقریب منعقد کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
View this post on Instagram
شادی کے بعد رونالڈو نے اپنے فٹبال کیریئر کے حوالے سے بھی اہم اشارہ دیا اور بتایا کہ 2026-27 کا سیزن ان کے کیریئر کا آخری سیزن ہوسکتا ہے تاہم انہوں نے تاحال باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔
















