چین کے چانگ ای-7 قمری تحقیقاتی مشن کے لیے راکٹ لانگ مارچ-5 وائی 14 جنوبی صوبہ ہائنان میں واقع وین چانگ خلائی لانچ مرکز پہنچ گیا ہے۔
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے ) کے مطابق راکٹ کو لانچنگ سائٹ پر پہلے سے موجود چانگ ای-7 قمری تحقیقاتی خلائی جہاز کے ساتھ جوڑنے اور اس کی مختلف آزمائشیں مکمل کی جائیں گی جبکہ مشن کی لانچنگ مناسب وقت پر کی جائے گی۔
لانچ سے قبل مقررہ شیڈول کے مطابق فنکشنل چیکس، مشترکہ ٹیسٹ اور پروپیلنٹ بھرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔چانگ ای-7 مشن کا مقصد کئی اہم ٹیکنالوجیز میں پیش رفت حاصل کرنا ہے جن میں چاند کی سطح پر انتہائی درست سافٹ لینڈنگ، ٹانگوں کے ذریعے حرکت، ہاپنگ اور مستقل طور پر سایہ دار گڑھوں کی تحقیق شامل ہے۔
سی ایم ایس اے کے مطابق مشن کے دوران چاند کے جنوبی قطب کے ماحول اور وسائل کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے مدار میں گردش، لینڈنگ، روونگ اور ہاپنگ پر مشتمل تحقیقی طریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔چانگ ای-7 مشن میں بین الاقوامی تعاون بھی شامل ہوگا۔




















