Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاپان کے جزیرے ہونشو میں 5.8 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی

زلزلے کے نتیجے میں بعض علاقوں میں ٹرین سروس بھی عارضی طور پر متاثر ہوئی

جاپان کے جزیرے ہونشو کے مشرقی ساحلی علاقے میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز ہونشو کے مشرقی ساحل کے قریب زمین سے تقریباً 78 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ بعض علاقوں میں ٹرین سروس بھی عارضی طور پر متاثر ہوئی۔

جاپانی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران 5 شدت سے کم کا ایک اور زلزلہ آنے کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ خبریں