اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مبینہ سخت رویے پر شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پمز اسپتال میں پیش آنے والے سانحے نے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر پیدا کردی ہے جبکہ متاثرہ خاندان اپنے بچوں کی ہلاکت پر شدید صدمے سے دوچار ہیں۔
واقعے کے بعد وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال کا دورہ کیا جہاں متاثرہ خاندانوں کی جانب سے مختلف سوالات کیے گئے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں وزیر صحت کے بعض بیانات اور متاثرین سے گفتگو کے انداز پر بھی بحث جاری ہے۔
View this post on Instagram
شوبز شخصیات نے مصطفیٰ کمال کے مبینہ رویے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سانحے کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔
View this post on Instagram
اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکام کو یہ سمجھنا چاہیے کہ متاثرہ خاندان کس کرب سے گزر رہے ہیں اور ان کے سوالات کا تحمل سے جواب دینا ذمہ داروں کا فرض ہے۔
سیمی راحیل نے بھی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور ذمہ داری کے مظاہرے کی ضرورت پر زور دیا اور وزیر صحت کے رویے پر سوالات اٹھائے۔
View this post on Instagram
اداکار عمران عباس اور سحر ہاشمی نے بھی سانحے کے متاثرین کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کیا اور حکام سے حساسیت کے ساتھ معاملہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
View this post on Instagram
شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ پمز سانحہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کے ذمہ داروں کا تعین کرکے شفاف تحقیقات اور احتساب کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
View this post on Instagram

















