کراچی: ملک میں سونے کی قیمت گزشتہ کئی روز سے جاری اضافے کے بعد آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 100روپے کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہوگئی، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 12 ہزار 9 سو 46 روپے کمی سے 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے ہوگئی۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 151 ڈالرز سستا ہوگیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں گولڈ کی قیمت 4454 فی اونس تک گر گئی، اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 397 روپے کمی سے 7112 روپے ہوگئی۔



















