ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں جدید انفراسٹرکچر، بہتر رابطہ کاری اور صنعتی ترقی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
ایم ایل ون صرف ریلوے اپ گریڈیشن نہیں بلکہ صنعتی مراکز کو بندرگاہوں سے جوڑنے اور قومی لاجسٹکس کو جدید بنانے کا اہم منصوبہ ہے جس سے ریل کے ذریعے مال برداری میں اضافہ اور قومی ریلوے نیٹ ورک کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے ملک کے اہم شہروں کے درمیان سفری وقت میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے منصوبے کے تحت مال برداری کو شاہراہوں سے ریل کی جانب منتقل کرنے اور مخصوص فریٹ کوریڈور کے قیام پر توجہ دی جا رہی ہے۔
ایم ایل ون، ایم ایل ٹو اور ایم ایل تھری کی تجارتی استعداد بڑھانے کے ساتھ اٹک، کوئٹہ، تفتان اور معدنی علاقوں تک فریٹ رسائی کو وسعت دے گا بہتر ریل رابطہ کاری سے صنعتی سرگرمیوں، تجارت اور قومی معیشت کے لیے نئی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے جدید ریل اور لاجسٹکس منصوبے پاکستان کی صنعتی ترقی اور معاشی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

















