Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی والوں کیلئے بجلی سے متعلق بڑی خبر، چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی نے اہم بات بتا دی

ہم کراچی میں کام کررہے ہیں اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بھی کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں، کے الیکٹرک

چیئرمین کے الیکٹرک بورڈ شہریار چشتی نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی ترسیل اور سروس کے معیار کو مسلسل بہتر بنایا جارہا ہے اور کوشش ہے کہ شہر کے لوگوں کو بلاتعطل اور معیاری بجلی فراہم کی جائے۔

شہر قائد کے باسیوں کے لیے بڑی خبر دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی سستی ہوگی تو اس کا براہ راست فائدہ کراچی کے عوام کو پہنچے گا، شہریار چشتی نے مزید بتایا کہ صنعتوں کے لیے 490 فیڈرز پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ۔

کاٹی میں صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار چشتی نے کہا کہ ہم کراچی میں کام کررہے ہیں اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بھی کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں، کراچی میں بہت پوٹینشل موجود ہے اور یہ ایک اہم پورٹ ایریا ہے۔

چیئرمین کے الیکٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ کراچی کے صنعتکار ہمارے بہترین کسٹمرز ہیں، کے الیکٹرک اپنی سروس کے معیار کو بہتر بنانے پر کام کررہا ہے۔ انہوں نے صنعتکاروں سے کہا کہ ہم یہاں اسی لیے موجود ہیں اگر انہیں کسی قسم کے مسائل درپیش ہیں تو وہ آگاہ کریں۔

شہریار چشتی نے کہا کہ گزشتہ 20 سال کے دوران بھی مختلف لوگوں نے کے الیکٹرک کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ جس ملک میں گیس تک دستیاب نہیں تھی، وہاں ایل این جی کے پلانٹس قائم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز ضرور موجود ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ ان مشکلات سے نکل آئیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ کراچی کے لوگوں کے لیے بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

چیئرمین کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم بجلی کی ترسیل اور سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کررہی ہے، جبکہ کوشش ہے کہ کراچی کے صارفین کو بہتر اور معیاری بجلی فراہم کی جاسکے۔

متعلقہ خبریں