ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا کی قسم دوسری اقسام سے 45 فیصد زیادہ خطرناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پیدا ہونے والی کورونا کی قسم کو بی 117 کا نام دیا گیا ہے جو کہ دوسری موجودہ اقسام سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ایک تحقیق ہوئی ہے جس میں 3 لاکھ پی سی آر ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
اس تحقیق میں محققین نے ایک کٹ کو استعمال کرکے 3 مختلف اقسام کے وائرل جینز کا جائزہ لیا اور لیبارٹری ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ بی 117 قسم بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔
دوسری جانب ایک تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ پاکستان میں کووڈ 19 کی موجودہ تیسری لہر میں برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل وائرس کی مختلف اقسام کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News