Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھیلوں میں لڑکے لڑکیوں سے کہیں زیادہ جسمانی اور ذہنی استحصال کا سامنا کرتے ہیں: تحقیق

Now Reading:

کھیلوں میں لڑکے لڑکیوں سے کہیں زیادہ جسمانی اور ذہنی استحصال کا سامنا کرتے ہیں: تحقیق

یورپ کے چھ ملکوں  میں ہونے والی ایک تحقیق کےمطابق کھیلوں کےشعبے میں لڑکوں کو لڑکیوں کے مقابلےمیں کہیں زیادہ جسمانی اور ذہنی استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق ہفتے کے روز جاری ہونے والی   رپورٹ میں چھ یورپی ممالک میں کھیلوں کے شعبے میں لڑکوں اور لڑکیوں کو مختلف انداز کے استحصالی اور متشدد رویوں سے متعلق تفصیل سے بتایا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق لڑکوں کو لڑکیوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یورپی یونین کے مالی تعاون سے تیار کی گئی اس مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکوں کو اسکول سے باہر سب سے زیادہ جس رویے کا سامنا ہوتا ہے، وہ ذہنی تشدد ہے، جہاں تعریف نہ ہونے سے لے کر بے عزتی اور تضحیک جیسے معاملات پیش آتے ہیں۔

یورپی شماریاتی مطالعے کے مطابق قریب دو تہائی بچے کھیلوں کے شعبے میں مختلف انداز کے نامناسب رویوں کا سامنا کرتے ہیں جب کہ 44 فیصد کو جسمانی تشدد تک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے رہنماء اور انگلینڈ کی ایچ ہِل یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر مائیک ہارٹِل کے مطابق اس  رپورٹ کے نتائج بتاتے ہیں کہ یورپ میں کھیلوں کے شعبے کے نگران بچوں کے تحفظ کے لیے کتنے کم اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اداروں اور محکموں کو پالیسی بنانے کی بجائے عملی اقدامات کے ذریعے بچوں کا تحفظ یقینی بنانا چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹ کے نتائج یقیناًﹰ تشویش کا باعث ہیں۔ ہم نے دیکھا کہ کھیلوں کے شعبے میں تشدد اور استحصال کے کچھ واقعات عوامی سطح پر سامنے آتے ہیں، تاہم یہ ریسرچ بتا رہی ہے کہ اس مسئلے کا حیطہ کہیں بڑا ہے۔‘‘

ایج یونیورسٹی انگلینڈ اور یونیورسٹی آف ووپرٹال جرمنی کی اس مشترکہ تحقیق میں آسٹریا، بیلجیئم، جرمنی، رومانیہ، اسپین اور برطانیہ میں 18 سے 30برس کی عمروں کے 10 ہزار سے زائد افراد سے معلومات جمع کی گئی۔

یہ تمام افراد وہ تھے، جو 18 برس سے کم کی عمر میں کھیلوں کے شعبے سے جڑے رہے تھے۔ اس بابت شکایت کرنے والوں میں لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں کی تعداد زیادہ دیکھی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ تشدد ان بچوں کے ساتھ دیکھا گیا جو بین الاقوامی مقابلوں میں شریک تھے۔ ایسے 84 فیصد افراد نے مختلف انداز کے پرتشدد اور نامناسب رویوں کے تجربات شیئر کیے۔

Advertisement

تاہم اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تشدد اور نامناسب رویوں کے یہ واقعات کھیل کے شعبے میں معاشرے کے دیگر شعبوں کے مقابلے میں کم ہیں۔ماضی میں کھیل کے شعبے سے جڑے قریب 85 فیصد افراد نے کھیلوں میں بتائی گئی زندگی کو مثبت تجربہ قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر