Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچے آپ کو اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے

Now Reading:

بچے آپ کو اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے

ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پانچ سال کی عمر تک کے بچے اپنے ساتھی یا دوست کو کھیل میں اصول کے خلاف جانے سے روکنے کے لیے مداخلت کرتے ہیں۔

دنیا بھر کے معاشروں کے پانچ سے آٹھ سال کی عمر کے 376 بچوں پر کیے جانے والے مطالعے میں محققین کو علم ہوا کہ بچوں نے اصول کے خلاف جانے والے ساتھیوں کو روکا اور یہ ہف جگہ کے بچوں میں یکساں پایا گیا۔

محققین کو توقع تھی کہ وہ بچے جن کا تعلق بڑی اور شہری آبادیوں سے تعلق تھا وہ زیادہ مداخلتکریں گے لیکن انہوں نے دیکھا کہ وہ بچے جن کا تعلق چھوٹے دیہی علاقوں سے تھا انہوں نے اس معاملے پر زیادہ مداخلت کی۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف پلائی ماؤتھ اور جرمی کی فریژے یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں تین مختلف برِ اعظموں کے تین شہری علاقوں کو دیکھا گیا۔ ان برِ اعظموں میں جنوبی امریکا، یورپ اور ایشیاء شامل تھے جبکہ جنوبی امریکا اور افریقا کے پانچ دیہی علاقے شامل تھے۔

بچوں کو ایک کھیل کھِلایا گیا جس میں آدھوں کو بتایا گیا کہ وہ بلاکس کو شکل کے دیکھ کر اُٹھائیں گے اور دیگر آدھے بلاکس کا رنگ دیکھ کر اٹھائیں گے۔

Advertisement

ایک بار بچوں کو ان کا کام سمجھا دیا گیا، ایک بچے نے کھلاڑی اور دوسرے نے بطور مشاہدہ کرنے والے کے کردار ادا کیا۔

مشاہدہ کرنے والے بچوں کو پہلے ان کے ساتھ جوڑا گیا جن کو وہی اصول سِکھائے گئے تھے جو انہیں سِکھائے گئے تھے، بعد ازاں انہیں ایک ایسے کھلاڑی کے ساتھ جوڑا گیا جن کو مختلف اصول بتائے گئے تھے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ بچوں نے اس وقت 255 فی صد زیادہ مداخلت کی جب انہوں نے دیکھا کہ اصول کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے نسبتاً اس وقت کے جب انہیں ان کھلاڑیوں کے ساتھ رکھا گیا جنہوں نے ان اصولوں پر عمل درآمد کیا جو ان کو سِکھائے گئے تھے۔

دیہی علاقوں کے بچوں کو زبانی طور پر مداخلت کرتے ہوئے پایا گیا جب انہوں نے کھلاڑی کو یہ بتایا کہ انہیں کیسے کھیلنا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر