Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاند پر ٹکراتے سیارچے دِکھنے لگیں تو کیسے لگیں گے؟

Now Reading:

چاند پر ٹکراتے سیارچے دِکھنے لگیں تو کیسے لگیں گے؟

دنیا کے گرد گھومنے والے چاند پر روزانہ سیارچے گرتے رہتے ہیں لیکن ہم زمین پراس  مظہر کا مشاہدہ نہیں کرپاتے۔ حال ہی میں یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں اینیمیشن کے ذریعے بتایا گیا ہے اگر یہ سیارچے گرتے ہوئے دِکھنے لگیں تو کیسے لگیں۔

ہیزگریارٹ نامی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی جس میں دِکھایا گیا کہ چاند کی سطح سے ان خلائی چٹانوں کے ٹکرانے کا منظر کیسا ہوتا ہوگا۔

تین منٹ کی اینیمیشن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاند کی سطح پر ایک چھوٹی سی روشنی چمکتی ہے، جو سیارچے کے سطح پر گرنے کو دِکھاتی ہے۔ قریب سے دیکھنے پر ایک زبردست منظر سامنے آتا ہے جس مین سیارچہ چاند کی سطح پر واضح ہوجاتا ہے۔ یہ تصادم آتش بازی کی طرح کا ہوتا ہے۔

روزانہ 2766 کلو گرام کی خلائی چٹانیں چاند پر گِرتی ہیں، جو تقریباً ایک لاکھ چٹانیں بنتی ہیں لیکن زیادہ تر چیزیں دھول کے ذرات جیسے ہوتی ہیں۔

تاہم اگر چاند خلائی چٹانوں کو نہ روکتے تو اس کے بجائے دنیا ان سیارچوں کا نشانہ بنتی اور یہاں زندگی کا وجود نہیں ہوتا۔

Advertisement

اگرچہ سائنسدان اس بات پر وثوق نہیں ہے کہ چاند کس طرح بنا لیکن مروجہ خیال کے مطابق یہ زمین اور کسی دوسرے چھوٹے سیارے کے درمیان تصادم کے بعد بنا۔

لیکن یہ خلائی چٹانوں اور زمین کے درمیان رکاوٹ کا کردار ادا کرتا ہے۔

انٹرنیشنل آسٹرونومیکل یونین کے مطابق چاند کی سطح پر 9137 بڑے گڑھے ہیں جن میں سے 1675 پرانے ہیإ۔

سب سے سست سیارچہ 45 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے جبکہ تیز ترین سیارچہ 1 لاکھ 60 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے۔

اس رفتار سے حرکت نے والے چھوٹے سیارچوں میں بھی زبردست طاقت ہوتی ہے۔ یعنی 4.5 کلو کا سیارچہ اس رفتار پر ٹکرائے تو چاند پر 30 فِٹ گہرا گڑھا ڈال دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر