Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

91 برس کی عمر میں اسلام قبول کرنے والی پہلی خاتون کون؟

Now Reading:

91 برس کی عمر میں اسلام قبول کرنے والی پہلی خاتون کون؟

جیورگاٹ لوبپول (Georgette Lepaulle) بیلجیم کی معمر خاتون ہیں، جب ان کی عمر 90 برس سے تجاوز کر گئی، یعنی یہ اولاد کی مکمل محتاج ہوئیں تو بچوں نے فیصلہ کیا کہ بوڑھی سے جان چھڑانی چاہئے۔

ایک دن طے ہوا کہ اگلے روز اسے (اولڈ ہاؤس) کے حوالے کر دیا جائے گا۔

جیورگاٹ کے پڑوس میں ایک مراکشی خاندان مقیم ہے، 40 سال سے اس مسلم فیملی کے ساتھ ان کے تعلقات تھے۔ مراکشی نژاد السید محمد مداح خود بھی مسلم روایات کے امین ہیں اور ان کا گھرانہ بھی، خصوصاً ماں باپ کی عزت و توقیر کے حوالے سے۔

محمد مداح کی والدہ بھی بوڑھی اور جیورگاٹ لوبپول کی ہم عمر ہیں۔

جب اسے پتہ چلا کہ پڑوسی اپنی ماں سے جان چھڑانے والے ہیں تو اس نے ان سے کہا کہ یہ بزرگ تمہارے لیے بوجھ ہے تو میرے حوالے کردو، میری ماں کے ساتھ رہے گی اور میں اپنی ماں کی طرح اس کا خیال رکھوں گا۔ یہ کہہ کر وہ جیورگاٹ لوبپول کو اپنے گھر لے آیا۔

Advertisement

خاتون نے یہاں آکر جو ماحول دیکھا تو اس کی حیرت کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا، سارے اہل خانہ محمد مداح کی ماں کیلئے پلکیں بچھانے کو تیارہیں کوئی باہر سے آتا ہے تو پہلے اسے سلام کرکے ہاتھوں کا بوسہ لینا ضروری سمجھتا ہے یہ بوڑھی اماں اس گھر کی ملکہ ہے۔

اسی طرح کے احترام کا سلوک اس بزرگ خاتون سے بھی کیا جانے لگا، اس نے سوچا کہ شاید یہ دو تین دن کی کہانی ہے پھر یہ بھی میرے بچوں کی طرح کریں گے مگر نہیں، اس کا خدشہ غلط ثابت ہوا کئی دن گزرنے کے بعد بھی اس کی خدمت و عزت میں کوئی کمی نہیں آئی تو اس نے کہا کہ یہ کیسا خوبصورت دین ہے، یہ تو سراسر رحمت ہے مجھے بھی اس دین میں داخل کردو۔

چنانچہ 91 برس کی اس خاتون نے بھی کلمہ پڑھ لیا اور نور اسلام سے منور ہو گئیں۔

اب یہ جیورگاٹ لوبپول نہیں، نور کہلاتی ہیں۔

یہ اس وقت اسلام قبول کرنے والی دنیا کی سب سے معمر خاتون ہیں اور مراکشی خاندان کے ساتھ ہی ان کے گھر میں مقیم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر