Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا وہ ملک جہاں سڑکیں نیلے رنگ کی ہوتی ہیں

Now Reading:

دنیا کا وہ ملک جہاں سڑکیں نیلے رنگ کی ہوتی ہیں

دنیا کا وہ ملک جہاں سڑکیں نیلے رنگ کی ہوتی ہیں

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دنیا کا وہ کونسا ملک ہے جہاں سڑکیں نیلے رنگ کی ہوتی ہیں۔

دنیا میں عام طور پر تارکول سے بننے والی سڑکوں کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اور بعد میں ان پر سفید اور پیلی دھاریاں بنائی جاتی ہیں لیکن دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں مکمل طور پر نیلے رنگ کی سڑکیں بنائی جاتی ہیں۔

قطر میں کٹارا کلچرل ولیج کے قریب نیلے رنگ کی سڑکی بنائی گئی تھی جس کا مقصد سڑک کو ٹھنڈا رکھنا تھا، یہ منصوبہ کامیاب رہا جس کے بعد شہر کے دیگر حصوں میں بھی مزید سڑکوں کو نیلا پینٹ کیا گیا۔

قطر دنیا کے گرم ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں موسم گرما کا اوسط درجہ حرارت 42 ڈگری تک چلا جاتا ہے اور نیلی سڑکیں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور شہری گرمی کے جزیرے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے قطر کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

قطر کی یہ نیلی سڑکیں ایک خاص مواد سے بنی ہیں، اس کوٹنگ میں گرمی کی عکاسی کرنے والے روغن اور سیرامک مائکرو اسپیئرز شامل ہیں جو سورج کی شعاعوں کو منعکس کرتی ہیں اور سطح کے درجہ حرارت کو 15 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرتی ہیں۔

Advertisement

نیلا پینٹ سورج کی روشنی کو منعکس کرتا ہے جو سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

نیلی سڑک کے درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے قریبی عمارتوں اور پیدل چلنے والوں پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے۔

قطری حکام کا نیلی سڑکوں کا مقصد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور ثقافتی شناخت کو بھی بڑھانا ہے جبکہ یہ شہر کو رہنے اور کام کرنے کے لیے ایک زیادہ آرام دہ جگہ بنانے میں بھی مدد کرتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر