بھارتی فنکار نے لکڑی کا سب سے چھوٹا چمچہ بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
بہار سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ فنکار ششی کانت پرجاپتی نے دنیا کا سب سے چھوٹا لکڑی کا چمچہ تیارکیا ہے، جو صرف 1.6 ملی میٹر (0.06 انچ) کا ہے۔
اس چمچ نے 2022 میں ایک اور ہندوستانی فنکار نورتن پرجاپتی مورتیکر کے تیار کردہ 2 ملی میٹر (0.07 انچ) کے لکڑی کے چمچ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
عالمی ریکارڈ توڑنے کے بعد، ششی کانت نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا، “لکڑی سے چمچ بنانا کافی آسان ہے، لیکن دنیا کا سب سے چھوٹا لکڑی کا چمچہ بنانا کافی مشکل کام ہے۔”
انہوں نے بتایاکہ میں مشق کرتے ہوئے کئی بار ناکام ہوا۔ ایسا بھی ہوا کہ میں نے ایک آرٹ ورک کا 99 فیصد تک مکمل کیا، اور پھر وہ ٹوٹ گیا،اور پھر مجھے شروع سے شروع کرنا پڑا‘‘ ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News