Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی سب سے عمر رسیدہ مرغی

Now Reading:

دنیا کی سب سے عمر رسیدہ مرغی

امریکا کے ایک فارم میں ہنسی خوشی رہنے والی مرغی اب 21 برس کی ہوگئی جس کی تصدیق، گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔

مشی گن میں مارسی پارکرڈارون اور ان کے شوہر ساتھ رہتے ہیں اور فارم میں کسی بھی جانورکومارا نہیں جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ اس فارم میں مرغیاں، کتے، بطخیں اور مور ایک ساتھ رہتے ہیں۔

مالکن کے مطابق یہ مرغی ایک داغدار انڈے سے پیدا ہوئی جسے ماں مرغی نے چھوڑ دیا تھا۔ مالکن نے اسے تالاب میں پھینکنے کی کوشش کی تاکہ کچھوے اسے کھالیں، اتنے میں انڈے سے ہلکی سی آوازآئی، اس کے بعد دوسری چہچہاہٹ سنی گئی تو معلوم ہوا کہ بچہ اندر زندہ ہے اور انڈے پر چٹخنے کا باریک نشان تھا۔

خاتون نے انڈہ کھولا تو اندر سے چوزہ برآمد ہوا۔ بچے کو لیمپ سے حرارت دی گئی اور ہاتھ سے دانہ پانی دیا گیا۔ چوزے کی جسامت کی وجہ سے اسے مونگ پھلی یا پینٹ کا نام دیا گیا۔ ہرسال مئی میں مرغی کی سالگرہ آتی ہے جو اب 21 برس کی ہوچکی ہے۔

اس سے قبل میٹلڈا نامی مرغی کو سب سے زیادہ عمررسیدہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ میٹلڈا نامی مرغی 16 برس زندہ رہی تھی۔ لیکن پینٹ نے اس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

Advertisement

تاہم 2011 میں مفی نامی مرغی مرگئی تھی جس کی عمر 23 سال 152 دن تھی۔ اس کے بعد اب پینٹ دنیا کی سب سے عمررسیدہ مرغی ہے جس کی عمر سب سے زیادہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر