Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینا خاتون کو مہنگا پڑگیا

Now Reading:

3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینا خاتون کو مہنگا پڑگیا

ایک چینی خاتون کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جب یہ انکشاف ہوا کہ وہ بیک وقت 16 مختلف کمپنیوں میں ملازمہ ہیں لیکن انہوں نے ایک دن بھی حاضری نہیں دی اور 3 سال تک تنخواہ لیتی رہیں۔

چینی میڈیا کی جانب سے گوان یو کے نام سے شناخت کی جانے والی خاتون مبینہ طور پر ایک درجن سے زائد آجروں کے ساتھ منسلک تھیں اور کم از کم تین سالوں سے تنخواہوں کے چیک وصول کر رہی تھیں۔

تحقیقات میں اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب یہ انکشاف ہوا کہ خاتون نے 16 کمپنیوں میں سے کسی ایک کے لیے بھی کوئی کام نہیں کیا۔ ان کے شوہر بھی، جو اس معاملے میں مشتبہ ہیں، نے مبینہ طور پر آجروں کا ریکارڈ احتیاط سے رکھا جس میں اہلیہ کی ہر کمپنی میں پوزیشن، کام شروع کرنے کی تاریخ اور  بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات جس میں ماہانہ تنخواہ آتی تھی، شامل ہے۔

گوان یو مسلسل نئے آجروں کی تلاش میں رہتیں اور جب نوکری کے لیے نئے انٹرویوز کے لیے جاتیں تو وہ فوٹو کھینچواتیں اور موجودہ آجروں کو اس ثبوت کے طور پر بھیجتی کہ وہ کلائنٹس سے مل رہی ہے۔

سالوں تک اتنی کمائی کے بعد گوان یو نے شنگھائی میں ایک مہنگا اپارٹمنٹ بھی اپنے لیے خریدا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل
گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟
اکثر سڑک پر 1 جوتا گرا ہوا کیوں نظر آتا ہے؟
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر