Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلی بار سیارہ یورینس کی انتہائی تفصیلی تصویر جاری

Now Reading:

پہلی بار سیارہ یورینس کی انتہائی تفصیلی تصویر جاری
پہلی بار سیارہ یورینس کی انتہائی تفصیلی تصویر جاری

پہلی بار سیارہ یورینس کی انتہائی تفصیلی تصویر جاری

مشہور جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے سیارہ یورینس کی انتہائی تفصیلی تصاویر حاصل کی گئی ہیں  جو اس سے پہلے ممکن نہیں تھی واضح رہے کہ سیارہ یورینس ہمارے نظام شمسی کا ایک انتہائی خوبصورت سیارہ ہے تاہم اس کی مکمل اور واضح تصویر اس سے پہلے کبھی دیکھی نہیں گئی تھی۔

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے سیارہ یورینس کے مزید چاند اور دائرے شاندار انداز میں دکھائے۔ ایک سال سے بھی کم عرصے میں خلا میں بھیجی جانے والی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ اس وقت زمین کے گرد گھوم رہی ہے اور اس نے سیارہ یورینس کی بہت ہی تفصیلی تصویرلی ہے۔

 اس ایک ہی تصویر کے اندر سیارہ یورینس کے فضا میں رونما ہونے والا طوفان اس کے گیارہ یا نو کے قریب  رنگ، دائرے یا حلقے  اورنو چاند دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس تصویر کو سائنسدانوں میں بہت زیادہ سراہا ہے اور اسے سال کی شاندارخلائی تصویرکا نام دیا ہے۔

یہ تصویر رواں برس اپریل میں لی گئی تھی، تاہم اس کی پروسسنگ میں کئی ماہ لگ گئے تھے اور اب یہ تصوہر ناسا اور متعلقہ اداروں نے جاری کردی ہے اس پہلے آپ نے سیارہ یورینس کی گدلی یا بھدی تصاویر ہی دیکھی ہوں گی لیکن اس بار اس بہت ہی شاندار تصویر کے اندرسیارہ یورینس کی بہت ساری تفصیلات بشمول اس کی فضا میں آنے والی طوفان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ سائنسدان اس کا بغور مطالعہ بھی کر رہے ہیں۔

Advertisement

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے اپنے انفرا سینسر کو وسیع کیا اور اس کا استعمال کرتے ہوئے تصویرلی۔

ماہرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یورینس کے جو ستائس چاند ہیں ان میں سے نو چاند ایسے ہیں جو ایک ہی رخ کے اوپر جھکے ہوئے ہیں یعنی کہ 98 ڈگری کے اوپر جھکے ہوئے تھے اور یہ خوبصرت منظر جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے ریکارڈ کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر