Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

242 میراتھن جیت کر عالمی ریکارڈ بنانے والے شخص نے یہ کارمانہ کتنی مدت میں انجام دیا

Now Reading:

242 میراتھن جیت کر عالمی ریکارڈ بنانے والے شخص نے یہ کارمانہ کتنی مدت میں انجام دیا
242 میراتھن جیت کر عالمی ریکارڈ بنانے والے شخص نے یہ کارمانہ کتنی مدت میں انجام دیا

242 میراتھن جیت کر عالمی ریکارڈ بنانے والے شخص نے یہ کارمانہ کتنی مدت میں انجام دیا

کینیڈا کے ایک شخص نے ایک سال میں 242 میراتھن مکمل دوڑنے کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے یہ عجیب و غریب اور ناقابل یقین خبر آئی ہے کہ ایک شخص نے نہ صرف کینیڈا بلکہ دنیا کے بہت سارے خظوں میں ایک سال میں 242 فری اسٹائل میراتھن مکمل کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے اور گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے تصدیقی سند بھی عطا کر دی ہے۔

واضح رہے کہ 242 میراتھن کو پورا کرنا بے حد مشکل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک میراتھن مکمل کرنے کے لیے آپ کو 26 میل یا 42 کلومیٹراور 300 گزکے لگ بھگ دوڑنا پڑتا ہے۔ اس طرح سے یہ ایک بہت ہی مشکل بلکہ ناممکن ترین ہدف تھا جسے اس شخص نے پورا کیا ہے۔

بین پوب جوئے نامی اس شخص نے اسے میراتھن ارتھ چیلنج کا نام دیا ہے اور اس کے لیے وہ امریکا، شمالی امریکا، افریقہ اور مختلف مقامات پر ہر روز تقریباً ایک میراتھن کے برابر ڈوڑتا تھا اور اس طرح سے گزشتہ برس یعنی 2023 کے اختتام تک اس نے 242 میراتھن کو مکمل کرنے ایک عظیم کارنامہ انجام دے کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب رہے۔

Advertisement

اس سے پہلے یہ ریکارڈ زیری میکون نامی امریکی نے 2012 میں ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم انہوں نے ایک سال میں 239 میراتھن مکمل کی تھی جبکہ بین پوب جائے نے تین میراتھن مزید مکمل کر کے ان سے یہ اعزاز چھین کر اپنے نام کرلیا ہے اور وہ اب اس کرہ ارض پر واحد شخص ہیں جنہوں نے ایک سال میں 242 میراتھن ریس مکمل کی ہیں۔

اگرچہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ اس کا اعلان نہیں کیا لیکن بین کا کہنا ہے کہ وہ تمام ثبوت ویڈیوز اور تصاویر اور ان کے جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم سے ریکارڈ ہونے والا سارا ڈیٹا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ آفیسر کو دے چکے ہیں اور وہ اس کی تصدیق کریں گے اور بہت جلد اس کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
طیارے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ہی سفر کیوں کرتے ہیں؟ جانیے
بالوں پر رنگ کروانا شہری کو مہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر