Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کارٹیشیا دنیا کی باریک ترین چاکلیٹ

یہ چاکلیٹ فروری 2024 میں ٹوکیو جاپان میں متعارف کروائی گئی

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں موجود ایک مخصوص دکان نے محض 0.03 ملی میٹر موٹی چاکلیٹ تیار کی ہے جو کہ انسانی بال سے بھی زیادہ باریک اور دنیا کی پتلی ترین چاکلیٹ مانی جاتی ہے۔

یہ چاکلیٹ فروری 2024 میں ٹوکیو جاپان میں متعارف کروائی گئی جس نے مختصر وقت میں دنیا کی سب سے پتلی چاکلیٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

جاپانی کنفیکشنر میٹ کی تیارکردہ یہ چاکلیٹ ایک انتہائی باریک شیٹ کی شکل میں ہوتی ہے جسے خاص مشین سے بنایا اور پھر رول کیا جاتا ہے۔ اسے “درخت کی چھال” (کارٹیشیا) اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی شکل ٹہنی یا چھال جیسی ہوتی ہے اسے ایک حیرت انگیز انجینئرنگ کا نمونہ قرار دیا جاتاہے کیونکہ صرف 0.03 ملی میٹر موٹی چاکلیٹ بنانا کوئی آسان کام نہیں۔

کارٹیشیا دنیا کی باریک ترین چاکلیٹ

میٹ کے بانی کا مقصد ایک ایسی چاکلیٹ تیار کرنا تھا جس کی ساخت اور احساس بالکل منفرد ہو اور جو منہ میں رکھتے ہی گھل جائے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ چاکلیٹ منہ میں رکھتے ہی فوراً پگھل جاتی ہے اور ایک بالکل نیا اور منفرد تجربہ فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں