Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شکست کے بعد بھارت اے ٹیم آپے سے باہر، سری لنکن کھلاڑیوں سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

دونوں ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں کو فوری طور پر مداخلت کرنا پڑی

سری لنکا اے ٹیم کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے بعد بھارت اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ردعمل جذباتی حدوں کو چھوتا دکھائی دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

میچ کے بعد میدان میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب بھارتی بیٹر سوریا ونشی اور سری لنکن کھلاڑی وشین ہالامباگے کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جسمانی جھڑپ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوریا ونشی نے حریف کھلاڑی کو دھکا دیا جس کے جواب میں سری لنکن کھلاڑی نے بھی فوری ردعمل دیتے ہوئے اسے پیچھے ہٹایا۔

 

صورتحال اس قدر کشیدہ ہوگئی کہ دونوں ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں کو فوری طور پر مداخلت کرنا پڑی اور معاملہ رفع دفع کرایا گیا۔

اس سے قبل میچ کے دوران بھارتی کپتان تلک ورما بھی امپائرنگ فیصلوں پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بار بار امپائرز سے بحث کرتے رہے۔

یاد رہے کہ مقررہ اوورز میں فیصلہ کن برتری حاصل نہ کر سکنے کے بعد بھارت اے ٹیم سپر اوور میں بھی دباؤ برداشت نہ کر سکی اور صرف 17 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں