Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خاتون نے اسٹکی نوٹ پر سب سے زیادہ الفاظ لکھ کر عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

29 سالہ پشپا جوتی روی کمار نے دبئی میں اپنی انتہائی باریک لکھائی کی مہارت کا امتحان لیتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

دنیا بھر میں اسٹکی نوٹ پر یاد دہانی کے لیے ایک مختصر تحریر لکھی جاتی ہے تاہم متحدہ عرب امارات کی ایک خاتون  نے خاتون نے اس چھوٹی سی جگہ پر 150 الفاظ ہاتھ سے لکھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

29 سالہ پشپا جوتی روی کمار نے دبئی میں اپنی انتہائی باریک لکھائی کی مہارت کا امتحان لیتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آواز سن کر اسٹکی نوٹ لکھنے والی حیرت انگیز ڈیوائس

روی کمار نے کہا  میں بچپن سے ہی میں گنیز ورلڈ ریکارڈز دیکھتی رہی ہوں اور ہمیشہ میرا خواب تھا کہ میں بھی اس کا حصہ بنوں۔ لوگوں کو یہ ریکارڈ قائم کرتے دیکھ کر مجھے بہت تحریک ملتی تھی۔ ایک دن اچانک میرے ذہن میں یہ خیال آیا اور میں نے قدم آگے بڑھانے اور درخواست دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں یہ یقینی بنانے کے لیے تخلیقی انداز اپنانا پڑا کہ تمام 150 الفاظ اسٹکی نوٹ پر سما جائیں اور ساتھ ہی آسانی سے پڑھے بھی جا سکیں۔