ایف بی آر نے اسلام آباد میں جائیداد کی ویلیوایشن کے نئے ریٹ جاری کرتے ہوئے رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی مالیت میں 30 سے 60 فیصد تک نمایاں کمی کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے 68 مختلف مقامات پر پراپرٹی کی ازسرِنو ویلیوایشن کی گئی ہے۔
مہنگے ترین سیکٹر ای 7 میں فی مربع گز قیمت 6 لاکھ سے کم کر کے 2 لاکھ 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایف 6 اور ایف 7 میں ویلیوایشن 5 لاکھ سے کم کر کے 2 لاکھ 10 ہزار روپے فی مربع گز کر دی گئی۔
ایف 8 میں ریٹ ساڑھے چار لاکھ سے کم ہو کر 2 لاکھ روپے، ایف 10 میں 3.5 لاکھ سے کم کر کے 1 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ ایف 11 میں 3.5 لاکھ سے کم کر کے 1 لاکھ 60 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
اسی طرح جی 6 میں ویلیوایشن 3 لاکھ 50 ہزار سے کم کر کے 1 لاکھ 40 ہزار روپے، ڈی 12 میں ڈھائی لاکھ سے کم کر کے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور ای 11 میں 1 لاکھ 90 ہزار سے کم کر کے 70 ہزار روپے فی مربع گز کر دی گئی ہے۔
دیگر سیکٹرز میں جی 8 کا ریٹ 1 لاکھ 80 ہزار سے کم کر کے 1 لاکھ 30 ہزار روپے، جی 9 میں 1 لاکھ 20 ہزار روپے، جی 10 میں 1 لاکھ 25 ہزار روپے، جی 7 میں 1 لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ سی 14 میں ویلیوایشن 30 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چک شہزاد میں ایک کینال فارم کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ روپے جبکہ آرچرڈ اسکیم اسلام آباد میں ایک کینال فارم کی ویلیوایشن 1 کروڑ 40 لاکھ روپے پر برقرار رکھی گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اس اقدام سے جائیداد کی ظاہر کردہ قیمت اور مارکیٹ ویلیو میں فرق کم ہوگا، پراپرٹی لین دین میں شفافیت بڑھے گی اور ٹیکس آمدن میں اضافے کا امکان ہے، تاہم نئی ویلیوایشن کے تحت قانونی اور ٹیکس ضابطوں کی مکمل پابندی لازم ہوگی۔



















