Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر سندھ سے چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی کی ملاقات، بجلی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور شہر کو مستحکم بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی سے کے الیکٹرک کے چیئرمین شہریار چشتی کی ملاقات گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں شہر کی بجلی کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کراچی میں بجلی کی بلاتعطل اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر گفتگو ہوئی جب کہ لوڈ مینجمنٹ اور مختلف جاری منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔

گورنر سندھ نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور بجلی کے مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر کے الیکٹرک کے چیئرمین نے مختلف علاقوں میں جاری اپ گریڈیشن اور انفرااسٹرکچر بہتری کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں سرمایہ کاری، ٹرانسمیشن نظام کی بہتری اور صارفین کو جدید سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور شہر کو مستحکم بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر خرم عباس بھٹی، سید رضا علی عابدی اور دیگر بھی موجود تھے۔