پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر بہتری ریکارڈ کی گئی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 22 مئی 2026 تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22.646 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جو مالی استحکام کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 17.147 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.499 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
یوں ملک کے مجموعی ذخائر 22 ارب 64 کروڑ 6 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو گزشتہ ہفتوں کے مقابلے میں بہتری کا تسلسل ظاہر کرتے ہیں۔
















