پاکستان میں معاشی بہتری کے اقدامات سے عالمی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق بہتر معاشی اقدامات نے معیشت کو مستحکم اور اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
عالمی ادارہ موڈیز نے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے اور لمبے عرصے کی ترقی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔
فچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان کا مالی نظام بہتر ہو رہا ہے اور مستقبل محفوظ اور مستحکم ہو رہا ہے۔
ایس اینڈ پی گلوبل نے کہا ہے کہ مالی نظام مضبوط ہو رہا ہے اور آمدنی بڑھ رہی ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی بہتری کی تعریف کی اور اسے اچھا قدم قرار دیا ہے۔
بین الاقوامی کمپنی ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کے سروے کے مطابق صارفین کا اعتماد 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم او آئی سی سی آئی کے 73 فیصد ارکان نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے بہتر ملک قرار دیا۔
پرائس واٹر ہاؤس کوپرز سروے میں کاروباری رہنماؤں کا اعتماد 49 فیصد سے بڑھ کر 83 فیصد تک پہنچ گیا، کاروباری اعتماد میں اضافہ ہوا، پچھلے چھ مہینوں میں یہ شرح دو گنا ہو کر 22 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی اداروں کے اعتراف اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔




















