حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول پر لیوی کم جبکہ ڈیزل پر لیوی بڑھا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 40 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لیوی کی شرح 106 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 19 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ڈیزل پر لیوی کی شرح 53 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ ردوبدل کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر اوسط پیٹرولیم لیوی 80 روپے فی لیٹر سے کم ہو گئی ہے جبکہ دونوں مصنوعات پر مجموعی لیوی 139 روپے 22 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ ریونیو ہدف حاصل ہونے کے باعث لیوی کی شرح میں یہ تبدیلی کی گئی ہے۔



















