معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی اسپتال سے سامنے آنے والی ایک تصویر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہیں نیبولائزر ماسک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے تصویر کے ساتھ مختصر کیپشن میں ”ویلکم بیک“ لکھا جس کے بعد ان کے مداحوں میں ان کی صحت سے متعلق سوالات اٹھنے لگے۔
View this post on Instagram
بعد ازاں گلوکار نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میری حالت تشویشناک نہیں ہے اور میں گلے کے انفیکشن سے صحت یاب ہورہا ہوں۔
عاصم اظہر نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد کسی کو پریشان کرنا نہیں تھا بس مجھے ٹانسلز کا انفیکشن ہوا ہے۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید لکھا کہ ڈاکٹرز نے مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ میں مکمل صحتیابی حاصل کر سکوں۔

















