Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کے خلاف کارروائیاں، پینٹاگون نے امریکی فوج کے جانی نقصان کی تفصیلات بتا دیں

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث امریکی فوج کو مزید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، امریکی میڈیا

ایران سے جاری کشیدگی اور فوجی کارروائیوں کے دوران امریکی فوج کو ہونے والے نقصانات کی نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان شان پارنیل نے بتایا کہ 7 جولائی سے اب تک مختلف حملوں اور فوجی سرگرمیوں کے نتیجے میں متعدد امریکی اہلکار متاثر ہوئے جنہیں مختلف نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

پینٹاگون کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں کی بڑی تعداد علاج کے بعد دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکی ہے، جبکہ چند اہلکاروں کا علاج جاری ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی حکام نے ایران سے منسوب حملوں میں ہلاک ہونے والے مزید دو فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پہلے ہی بتا چکا ہے کہ 28 فروری سے اب تک ایران سے متعلق کارروائیوں اور حملوں میں کئی امریکی اہلکار ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث امریکی فوج کو مزید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ بعض مقامات پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے امریکا اور ایران کے درمیان صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے، جس کے اثرات خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں