Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران امریکا ڈیل کی امید پر عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

برینٹ کروڈ کی قیمت میں 6.23 فیصد کمی کے بعد 90.75 ڈالر فی بیرل تک گر گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث توانائی کی عالمی مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

تازہ کاروباری اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 6.23 فیصد کمی کے بعد 90.75 ڈالر فی بیرل تک گر گئی جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 6.03 ڈالر فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل بھی 6.12 فیصد سستا ہوکر 83.84 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب مربان کروڈ کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی جہاں 9.44 فیصد گراوٹ کے بعد اس کی قیمت 97.05 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔

ادھر عالمی توانائی مارکیٹ میں قدرتی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار ہے جسے توانائی کی طلب اور رسد میں تبدیلی سمیت دیگر عالمی معاشی عوامل کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔