Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

گذشتہ روز ڈیزل 6 روپے 47 پیسے جب کہ پیٹرول 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

اسلام آباد: حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 34 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گذشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔