
نوشہرہ کےعلاقےاضاخیل میں گیس سلینڈر کےگودام کے قریب بارودی دھماکا ہواہے۔ دھماکے سے 9 افراد شدید زخمی ہیں جبکہ 3کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی ڈی یواہلکار گیس سلینڈرمیں رکھے بارودی موادکو ناکارہ بنا رہے تھے کہ اس دوران دھماکا ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس نےعلاقے کو قبضے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا۔
اضاخیل بم دھماکے کے 9 زخمیوں کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بی ڈی ایس عملے کے 4اہلکار بھی شامل ہیں۔
اسپتال ذرائع کاکہناہے کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے.زخمیوں کوایمرجنسی بنیادپر طبی امداد دینے کیلئے ڈاکٹرز اور ایمرجنسی ڈائریکٹرکی ٹیم ایمرجنسی ہال میں خود موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News