Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں سڑک پر کچرا پھینکنے والا شہری گرفتار

Now Reading:

کراچی میں سڑک پر کچرا پھینکنے والا شہری گرفتار
Clean karachi

شہر قائد میں پولیس نے سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والےایک شہری کو گرفتار کرلیا ہے جو کہ کھلے عام کچرا پھینک رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سکھن تھانے کی حدود میں پولیس کو سڑک پر کچرا پھینکنے کی شہری کی جانب سے نشاندہی کی گئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے،شہری کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی گئی جس میں شہری عبدالجبار کو گھر سے باہر سڑک پر کچرا پھینکنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے شہر بھر میں دفعہ 144نافذ کرکے گھر میں مین گیٹ پر بھی کچرا پھینکنے اور پبلک مقامات پر پان تھوکنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ گاڑی سے کچرا سڑک پر پھینکنا بھی جرم ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ  کی جا نب سے پرانی عمارتوں کا ملبہ روڈ پر پھینکنے، پبلک مقامات پر پان تھوکنے پر بھی پابندی عائد کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن مشیر سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لوگوں کے تعاون سے کچرے کو صاف کر سکتے ہیں، ایک بار صفائی ہوجائے تو پھر روزمرہ کی صفائی کا خیال رکھا جائے گا، پیپلز پارٹی میدان میں اتر چکی ہے سارےکام کیے جائیں گے۔

Advertisement

مشیر سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ صفائی مہم سے پہلے کراچی سے روزانہ 11 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا تھا، مہم کے بعداب روز 14 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر