
نمرتا ہلاکت کیس میں پولیس کی جانب سےمختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع کےمطابق پولیس نےنمرتا کی بینک اسٹیٹمنٹ حاصل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق نمرتا ہلاکت کیس میں پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں ہلاک ہونے والی نمرتا کی بینک اسٹیٹمنٹ حاصل کرلیں جس کےمطابق نمرتاکے بینک اکاونٹ سے 30 لاکھ روپے سے زائد کی ٹرانزکشنز سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ نمرتاکےاکائونٹ سےرقم کی ترسیل پرتحقیقاتی اداروں کی جانب سےتشویش کااظہار کیا گیاہے،تحقیقاتی اداروں نے بینک ٹرانزکشنز کی روشنی میں تفتیشی دائرہ کار مزیدبڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کاکہاہے کہ تفتیشی دائرہ کارکے تحت اس بات کاجائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ طالب علم کے اکائونٹ میں اتنی رقم کا بینی فشری کون ہے؟
ذرائع کا کہناہےکہ نمرتا 4غیرسرکاری فلاحی اداروں کےساتھ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے کر غریبوں کی مدد کرتی تھی۔
ذرائع کےمطابق نمرتاہلاکت کیس میں اہم بریک تھروہونےجارہاہے،پولیس نےنمرتا کی روم میٹس شوبھا،گیتااورساکشی کوپوچھ گچھ کیلئےدوبارہ طلب کرلیاہے۔
ذرائع نےامکان ظاہرکیاہےکہ نمرتا کیس میں مزیدگرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔نمرتاکی ہلاکت کےبعد ایک ماہ کےکالز ریکارڈ کے مطابق انجہانی طالبہ نےاہلخانہ سے صرف 4 بارجبکہ ساتھی کلاس فیلومہران کے خاندان سے متعدد بار رابطےکیے۔
واضح رہےکہ نمرتاہلاکت کیس میں ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکی۔
ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش کی جانب سے نمرتا کے بھائی اور دیگر اہلخانہ کی عدم دلچسپی پر ایف آئی آردرج کروانے کیلئے درخوست دی گئی ہے۔
نمرتا کیس میں ہلاک ہونے والی طالبہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نےپولیس کوبیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل انکوئرای رپورٹ آنے سے قبل ایف آئی آر درج نہیں کرائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News