Advertisement
Advertisement
Advertisement

صلاح الدین قتل کیس میں اہم پیش رفت، قبر کشائی کردی گئی

Now Reading:

صلاح الدین قتل کیس میں اہم پیش رفت، قبر کشائی کردی گئی
ATM

صلاح الدین قتل کیس میں اہم پیش رفت  ہو ئی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یار خان کے حکم پر قبر کشائی کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے نمونے حاصل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین توڑنے کی پاداش میں جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کی قبرکشائی کر دی گئی ہے، اس موقع پر میڈیکل بورڈ کی ٹیم بھی وہاں موجود تھی جبکہ قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف کی نگرانی میں کی گئی۔

دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے بورڈ میں سرجن میڈیکولیگل پنجاب، ایم ایس میو ہسپتال، علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور، ڈاکٹر فرحت سلطانہ (سربراہ فرانزک ڈیپارٹمنٹ) اور میو ہسپتال کے دیگر 3 سینئر ڈاکٹرز بھی شامل ہیں، صلاح الدین کے والد نے رحیم یار خان پولیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی درخواست کی تھی۔

رحیم یار خان پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کی قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یار خان کے حکم پر کامونکی کے نواحی گاؤں گورالی میں صلاح الدین کی قبر کشائی کی گئی، ڈاکٹرز نے میت کا معائنہ کیا اور ضروری نمونے حاصل کرلیے۔

صلاح الدین کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوحقائق پہلے پوسٹ مارٹم میں چھپائے گئے اب وہ سامنے آئیں گے، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے کیونکہ ملزمان کی گرفتاری کے بغیر انصاف ممکن نہیں،انھوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے مختلف ھیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ صلاح الدین کے والد نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھااورصلاح الدین کے والد کی درخواست پر ہی عدالت نے قبرکشائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت کے افسوس ناک واقعے میں فرانزک رپورٹ نے بھی موت سے قبل جسمانی تشدد کی تصدیق کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر