Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مادھوری ڈکشٹ نے خواتین کو دیے جانے والے نئے کرداروں پر اپنی رائے دے دی

Now Reading:

مادھوری ڈکشٹ نے خواتین کو دیے جانے والے نئے کرداروں پر اپنی رائے دے دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے خواتین کی اصل تصویر کشی دیکھ کر خوش کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق مادھوری ڈکشٹ نے فلموں میں نظر آنے والےان نئے کرداروں کی تعریف کی ہے جن میں خواتین کو ’کسی ظلم کا بدلہ لینے والے فرشتے کے‘ طور پر یا پھر ’کسی ظلم وستم‘ کا شکار ہوتے نہیں دکھایا گیا۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے خواتین کی اسکرین پر عکاسی کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ نے دوارن انٹرویو کہا کہ میرے خیال میں اب مصنفین خواتین کے لیے بہتر اسکرپٹ، بہتر کردار لکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے، اگر آپ خواتین پر مبنی کچھ بھی اسکرین پر دکھاناچاہتے تھے، تو خواتین کو صرف ’کسی ظلم کابدلہ لینے والے فرشتے کے‘ طور پر یا پھر ’کسی ظلم وستم‘ کا شکار ہوتے ہی دکھایا جاتا تھا۔

Advertisement

اداکارہ نے مزید کہا کہ’آج خواتین کے لیے بہت اچھے کردار لکھے جا رہے ہیں جوکہ بہت مضبوط کردار ہیں۔

اداکارہ مادھوری نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خواتین کامل نہیں ہیں، ان میں خامیاں بھی ہیں، اور یہی چیز ان کے کرداروں کو بہت خوبصورت بناتی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’لوگ صرف اسکرینز پر ان کرداروں سے محظوظ ہونے کے علاوہ ان میں خود کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔‘

مادھوری ڈکشٹ نے اپنی بات کی وضاحت اپنی ہی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ کا حوالہ دیتے ہوئے دی کہ’اس سیریز میں جو کردار میں نے ادا کیا، وہ ایک شاندار کردار ہے کیونکہ وہ ایک ماں ہے، وہ ایک بیوی ہے، وہ ایک بیٹی ہے لیکن اس میں تھوڑی سی خامیاں بھی ہیں۔‘

اداکارہ نے واضح کیا کہ’عورت فرشتہ نہیں ہے، وہ ایک عورت ہے، وہ انسان ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’اور آج کل کی تحریروں میں یہی بات اچھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خواتین کو بہت اچھے کردار مل رہے ہیں۔

Advertisement

اداکارہ نے بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلموں میں خواتین کے لیے ایک سنہری دور ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر