Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایکتا کپور نوجوانوں کے ذہنوں کو خراب کر رہی ہیں؛ بھارتی سپریم کورٹ

Now Reading:

ایکتا کپور نوجوانوں کے ذہنوں کو خراب کر رہی ہیں؛ بھارتی سپریم کورٹ

بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور اپنی ویب سیریز میں قابل اعتراض مواد دکھانے کے بعد مشکل میں پڑ گئی ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے بالاجی ٹیلی فلمز لمیٹڈ کی جوائنٹ مینیجنگ ڈائریکٹر اور فلم ساز ایکتا کپور کو اپنی ویب سیریز میں قابل اعتراض مواد دکھا کر نوجوان نسل کے ذہنوں کو آلودہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے اس برہمی کا اظہار ایکتا کپور کی جانب سے اپنے خلاف جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ کو چیلنج کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر کیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ ایکتا کپور اس ملک کی نوجوان نسل کے ذہنوں کو آلودہ کر رہی ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کے ججز کے بنچ نے استدلال کیا کہ او ٹی ٹی مواد سب کے لیے دستیاب ہوتا ہے، ایکتا کپور لوگوں کو دیکھنے کے لیے یہ کس قسم کا انتخاب فراہم کر رہی ہیں؟

Advertisement

ایکتا کپور کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل مکل روہتگی نے عدالت میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مواد سبسکرپشن پر مبنی ہوتا ہے اور اس ملک میں سب کو اپنے لیے انتخاب کرنے کی آزادی ہے۔

بنچ نے ایکتا کپور کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کی بالکل حوصلہ افزائی نہیں کی اور کہا کہ وہ ایسی اپیل دائر کرنے کے لیے قیمت ادا کریں گی کیونکہ وہ اچھے وکلاء کی خدمات حاصل کر سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے اس کیس کے فیصلے کو آئندہ سماعت تک محفوظ کر لیا ہے، جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کو اپنا واحد دوست قرار دیدیا
اداکارہ یامی گوتم کے گھر بیٹے کی پیدائش
سینئر اداکارہ 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا؟
شیراز سے وی لاگنگ کیوں چھڑوائی؟ والد کا اہم بیان آگیا
ننھے وی لاگر محمد شیراز نے بڑا فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر