Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی انسٹاگرام پر واپسی

Now Reading:

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی انسٹاگرام پر واپسی

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام سے غائب تھیں اب واپس آگئی ہیں۔

حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہیں ان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ واپس مل گیا ہے۔

آئمہ بیگ کی انسٹاگرام پر واپسی

یہ بھی پڑھیں: ’کہانی سُنو‘ گانا آئمہ بیگ نے کس کی فرمائش پر گایا؟ گلوکارہ نے بتادیا

انہوں نے اسٹوری میں انسٹا گرام انتظامیہ کو اکاؤنٹ واپس دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا شکریہ انسٹا گرام، مجھے ایک بار پھر میرا اکاؤنٹ واپس کرنے کے لئے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے پُرستاروں سے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ بروسہ کریں یہ میں ہی ہوں اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے میک اپ آرٹسٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی انسٹا گرام پروفائل کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی جس کے باعث پلیٹ فارم کی جانب سے حفاظتی مقاصد کے تحت ان کی پروفائل کو لاک کردیا گیا لہذا مداح ان کے لیے پریشان نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا

انہوں نے مداحوں کو آئمہ بیگ ہونے کا دعوی کرنے والے پروفائلز یا پیجز کے ساتھ بات چیت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں اور سوشل میڈیا سے اپنے بریک کے درمیان لوگوں کی تشویش کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بروقت اپنی پروفائل ہیکینگ کی اطلاع انسٹا گرام کو کردی تھی جس کے فوری بعد حفاظتی مقاصد کی بنا پر ان کی پروفائل لاک کردی گئی اور فی الحال ٹیم کی جانب سے ان کی انسٹا گرام پروفائل کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں، گلوکارہ آئمہ بیگ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کو اپنا واحد دوست قرار دیدیا
اداکارہ یامی گوتم کے گھر بیٹے کی پیدائش
سینئر اداکارہ 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا؟
شیراز سے وی لاگنگ کیوں چھڑوائی؟ والد کا اہم بیان آگیا
ننھے وی لاگر محمد شیراز نے بڑا فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر