جویریہ عباسی کی شوہر کے ساتھ بولڈ تصویر،شدید تنقید میں زد میں آگئیں۔ معروف اداکارہ صارفین کی جانب سے انہیں آڑے ہاتھوں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔
جویریہ عباسی کو اپنے شوہر عدیل حیدر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کروایا اور انسٹاگرام پرکچھ تصاویر شیئر کر دیں۔
ان تصاویر میں اُنہیں سرخ رنگ کا مغربی طرز کا لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ان کے شوہر سیاہ رنگ کی شرٹ اور بلیزر کے ساتھ ڈینم پینٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔
اداکارہ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ سال کا سب سے بہترین دن تھا۔
View this post on Instagram
جویریہ عباسی کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ صارفین کی جانب سے اداکارہ کے بولڈ لباس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ اداکارہ کا لباس مناسب نہیں، ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ان کی عمر دیکھو اور ان کے کام دیکھو۔
واضح رہے کہ 52 سالہ اداکارہ جویریہ عباسی نے گزشتہ سال اپنے قریبی دوست عدیل حیدر سے دوسری شادی کی ہے۔


















