Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مومنہ اقبال کی دعائے خیر سے شادی کی تقریبات کا آغاز

ہفتے کے روز دعائے خیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں و دوستوں نے شرکت کی

مومنہ اقبال کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز دعائے خیر سے ہوگیا ہے جس خوبصورت ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔

گزشتہ دنوں تنازع میں رہنے والی اداکارہ مومنہ اقبال کی منگیتر حمزہ کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman ameen (@weddingsbysalman)

اس سلسلے میں ہفتے کے روز دعائے خیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں و دوستوں نے شرکت کی جبکہ شادی کی تقاریب کا باقاعدہ آغاز اتوار سے ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @wbs.unfolded

دعائے خیر کی تقریب میں مومنہ اقبال نے ہلکے گلابی رنگ کا غرارہ زیب تن کیا جبکہ حمزہ نے بھی ہلکے گلابی رنگ کا کرتا شلوار اور واسکٹ زیب تن کیا۔

متعلقہ خبریں