Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا

آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے آخری سلیب کا تھریش ہولڈ بھی بڑھایا جائے گا

آئندہ مالی سال 27-2026 کے لیے وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات مکمل ہو گئے اور اہم بجٹ اہداف پر اتفاق ہوا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ صرف تنخواہ دار طبقے پر ریلیف کے لیے ایف بی آر کے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ  آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے، آئندہ مالی سال کے لیے نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی جائے گی۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے آخری سلیب کا تھریش ہولڈ بھی بڑھایا جائے گا، بجٹ میں تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم، ہائبرڈ اور الیکٹریکل وہیکل پر سیلز ٹیکس بڑھانے کے اقدامات فائنل ہو چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے بجٹ میں اضافی ٹیکس اکٹھا کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔