Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ مومنہ اقبال کی رخصتی ہوگئی، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی خوبصورت تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں جہاں مداح اور شوبز شخصیات نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

لاہور میں منعقد ہونے والی نکاح تقریب کے فوٹو شوٹ کی تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔

 تصاویر میں مومنہ اقبال روایتی دلہن کے لباس میں نظر آئیں جس نے ان کے برائیڈل انداز کو نمایاں کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Visual Reels (@tvrweddings)

اداکارہ نے سنہری رنگ کا دیدہ زیب لہنگا زیب تن کیا تھا جس پر نفیس کڑھائی کی گئی تھی۔ لباس کے ساتھ ہم رنگ چولی اور دوپٹے کا انتخاب کیا گیا جبکہ متضاد رنگ کے اضافی دوپٹے نے ان کے مجموعی انداز کو مزید دلکش بنا دیا۔

مومنہ اقبال نے اپنے دلہن کے روپ کو روایتی زیورات سے مکمل کیا جن میں ناتھ، ٹیکا، جھومر، چوکر، ہار اور کنگن شامل تھے جو ان کے برائیڈل لک کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے تھے۔

دوسری جانب حمزہ حبیب سفید رنگ کی شیروانی اور روایتی کلہ میں ملبوس نظر آئے۔ جوڑے کے روایتی اور نفیس انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@fidafineartphotography)

نکاح کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جبکہ مومنہ اقبال کا برائیڈل انداز بھی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں