Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی؛ وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا

وفاقی بجٹ 5 جون کے بجائے 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے

 قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت وفاقی بجٹ 5 جون کے بجائے 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی درخواست پر بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کی تجویز زیر غور ہے جبکہ اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 5 جون کے بجائے 10 جون کو طلب کرنے پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بجٹ اجلاس سے متعلق ترمیم شدہ سمری وزیراعظم کو ارسال کی جائے تاکہ حتمی منظوری حاصل کی جا سکے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ایڈوائس موصول ہونے کے بعد صدر مملکت نئی سمری کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 2026-27 کو 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ تقریباً طے پا چکا ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان اور نوٹیفکیشن کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں