پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں جہاں ان کی حالیہ تقریب سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
اداکارہ نے ایک افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں وہ نیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں۔ تقریب کے دوران انہوں نے فیتہ کاٹ کر افتتاحی رسم بھی ادا کی اور شرکا سے ملاقات کی۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اداکارہ ممکنہ طور پر اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے نیلم منیر کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔
View this post on Instagram
تقریب کے دوران اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور خوشگوار انداز میں گفتگو بھی کی جبکہ ان کی موجودگی کو شرکا نے خوب سراہا۔
وائرل ویڈیوز کے بعد مداحوں کی جانب سے نیلم منیر کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے تاہم ان کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں کی تاحال کوئی تصدیق موجود نہیں۔
















