
نک جونس نے اپنے لائیو کنسرٹ کے دوران شرکاء سے کی اہم درخواست
جونس برادرز کے معروف گلوکار اور پریانکا چوپڑا کے شوہر، نک جونس نے اپنے کنسرٹ میں شریک ہونے والوں سے ایک اہم درخواست کردی ہے۔
سیکرامنٹو، کیلیفورنیا میں جونس برادرز کے حالیہ کنسرٹ کے دوران، گلوکار نے مداحوں سے سختی سے کہا کہ وہ اسٹیج پر پرفارم کرتے وقت ان پر بریسلٹ پھینکنا بند کریں۔
Stop throwing stuff onstage! #TheTour (9.11.23)
: simplyjennyfurr on TikTok pic.twitter.com/WJYwv9LUUWAdvertisement— Jonas Brothers Daily News (@Jonas_DailyNews) September 12, 2023
ایکس پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں، نک کو اسٹیج پر جونس برادرز کا گانا رولر کوسٹر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جب سامعین میں موجود ایک پرستار نے ان پر کڑا پھینکا۔
اس حرکت نے نک کو حیرت میں ڈال دیا، لیکن انہوں نے گانا جاری رکھا جس کے بعد مزید شائقین اس پر کڑا پھینکتے ہیں جس پر نک ان کو روکتے ہیں اور سختی سے کہتے ہیں، “نہیں۔ رک جاؤ،” اور پھر پرفارم کرنا جاری رکھا۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار کسی کنسرٹ میں اس نوعیت کے واقعات پیش نہیں آئے ہیں بلکہ جون میں، پاپ اسٹار بیبی ریکشا ایک شو میں شرکاء میں سے پھینکے گئے موبائل فون سے چہرے پر چوٹ لگی اور وہ زخمی ہو گئیں تھیں۔
علاوہ ازیں جولائی میں ہیری اسٹائلز کو بھی ویانا کے ایک کنسرٹ میں اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے کسی نامعلوم چیز سے مارا گیا تھا جو ان کے چہرے پر لگا تھا۔
اسی مہینے، ڈریک کو سیل فون سے مارا گیا جب وہ اسٹیج پر بھی پرفارم کر رہے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News