Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونگھنے کی حس کا اچانک خاتمہ، کورونا وائرس تو نہیں؟

Now Reading:

سونگھنے کی حس کا اچانک خاتمہ، کورونا وائرس تو نہیں؟
سونگھنے کی حس کا اچانک خاتمہ، کورونا وائرس تو نہیں؟

برطانوی ماہرینِ صحت کی تازہ تحقیق  کے مطابق اگر کسی شخص میں سونگھنے کی حس اچانک ختم ہوجائے تو یہ ممکنہ طور پر اس میں کورونا وائرس موجود ہونے کی علامت ہوسکتی ہے۔

یہ انکشاف انہوں نے جنوبی کوریا، چین، فرانس، اٹلی اور امریکا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ ناول کورونا وائرس/ کووِڈ19 کے 30 فیصد مریضوں نے بیماری کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے سونگھنے کی حس اچانک ختم ہوجانے کے بارے میں بتایا ہے۔

اس بات کا باضابطہ اعلان برٹش رائنولوجیکل سوسائٹی کے صدر، پروفیسر کلیئر ہوپکنز اور برٹش ایسوسی ایشن آف اوٹو رائنو لیرائنگولوجی کے صدر نرمل کمار نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے۔

واضح رہے کہ ناول کورونا وائرس کی ظاہری علامات نمونیہ اور موسمی زکام سے تھوڑی سی مختلف ہیں جبکہ سونگھنے کی حس اچانک ختم ہوجانا بھی کسی دوسری وجہ سے ہوسکتا ہے۔

Advertisement

تاہم کووِڈ 19 کی عالمی وبائیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پہلو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے تاکہ اس کی بروقت تشخیص ممکن ہوسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
خون کا سادہ سا ٹیسٹ جو فالج کی پیش گوئی کرسکتا ہے
اکثر بچے پڑھائی میں کمزور کیوں ہوتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر