ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا وباء کی بروقت ویکسینیشن نہ ہونے پر دنیا ایک اور وباء کا شکار ہوسکتی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کو خبردار کیا گیا ہے کہ 2020 میں کورونا وباء کے باعث خسرہ کی ویکسینیشن نہیں کی جارہی ہے جس سے خسرہ کی وباء پھیلنے کے خدشات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے۔
تحقیق کے مطابق رواں برس متعدد بچوں کو خسرہ کی ویکسین نہیں دی جاسکی جس کے نتیجے میں خسرہ کی وبا ناگزیر ہوچکی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2020ء تک 26 ممالک میں ویکسی نیشن پروگرام مؤخر ہوچکے ہیں جن کے باعث 9 کروڑ 40 لاکھ بچے خسرہ کی معمول کی ویکسی نیشن سے محروم رہے ہیں۔
تاہم مذکورہ ان تمام محرکات سے 2021ء میں خسرہ کی وبا پھوٹنے کے حالات پیدا ہوگئے ہیں، موجودہ حالات میں خسرہ کی وبا پھوٹنے سے خسرہ کی شرح اموات اور دیگر اثرات کی شدت دہائی قبل کی صورت حال پر آجائیں گی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News