Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آلو بخارا، غذائیت اور بےشمار فوائد سے بھرپور

Now Reading:

آلو بخارا، غذائیت اور بےشمار فوائد سے بھرپور

آلو بخارا اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کے باعث کھانے میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

ذائقے اور لذت کے ساتھ ساتھ آلو بخارا حیرت انگیز فوائد سے بھی مالا مال ہے ،خشک آلو بخارا وٹامن کے ، آئرن ، فائبر، پوٹاشیم اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔

 اس پھل میں چکنائی، پروٹین ، وٹامن اے، بی، سی، کے اور ای پائے جاتے ہیں، صرف یہی نہیں کیلشیم ،آئرن ،پوٹاشیم ،سوڈیم اور میگنیشم بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

براؤن اور بلیک رنگ کے بیضوی شکل کا یہ پھل اینٹی آکسیڈنٹ کا حامل ہے یہ کینسر کے امکان کو بھی ختم کرتا ہے، یہ جسمانی اور دماغی صحت کیلئے بھی بہتر ہے۔

آلو بخارا اور اسکے استعمال کے فائدے:

Advertisement

1 ۔ یہ کولیسٹرول کی شرح کو کم کرتا ہے اور جگر کی صحت کیلئے بھی مفید ہے۔

2 ۔ آلو بخارے میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے، اس لئے بی پی کو کنٹرول کرتا ہے۔

3 ۔ رگوں اور ہڈیوں کے امراض میں مفید مانا گیا ہے۔

4 ۔ بدہضی اور قبض کی شکایت میں آلو بخارا استعمال کیا جائے تو اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

5 ۔ آلو بخارے کا شربت گرمی دانوں سے نجات اور گرم موسم میں فرحت اور تازگی فراہم کرتا ہے۔

6 ۔ طبی ماہرین کے مطابق آلو بخارے کے استعمال سے خون کی کمی دور ہوجاتی ہے اور یہ چھاتی کے کینسر سے بچاؤ میں معاون ہے۔

Advertisement

7 ۔ شوگر کے مریض بھی اسے ہچکچاہٹ کے بغیر کھا سکتے ہیں۔

8 ۔ آلو بخارے کا استعمال بینائی کیلئے بھی مفید ہے۔

9 ۔ آلوبخارا بالوں کی نشوونمااور جلد کی خوبصورتی کے لیے بھی مفید ہے، یہ آئرن کی کمی کو دور کرکے بالوں کوگرنے اور قبل از وقت سفید ہونے سے روکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر