Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمیاتی تبدیلیوں سے آپ کی عمر کتنی کم ہوسکتی ہے؟ ماہرین کا حیران کن انکشاف

Now Reading:

موسمیاتی تبدیلیوں سے آپ کی عمر کتنی کم ہوسکتی ہے؟ ماہرین کا حیران کن انکشاف
موسمیاتی تبدیلیوں سے آپ کی عمر کتنی کم ہوسکتی ہے؟ ماہرین کا حیران کن انکشاف

موسمیاتی تبدیلیوں سے آپ کی عمر کتنی کم ہوسکتی ہے؟ ماہرین کا حیران کن انکشاف

ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات آپ کی زندگی کا آدھا سال کم کر سکتے ہیں۔ درجہ حرارت اور بارشوں میں اضافہ، اور صحت عامہ کے مسائل جو ان کے ساتھ آتے ہیں سے اوسطاً انسانی متوقع عمر میں چھ ماہ تک کم ہونے کا امکان ہے۔

بنگلہ دیش کی شاہ جلال یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے ساتھ معاشیات کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر محقق امیت رائے کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے اربوں لوگ متاثر ہورہے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کو درپیش اس عالمی خطرہ  کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

گرمی کی لہر اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب انسانی صحت کے لیے براہ راست خطرہ ہیں، لیکن موسمیاتی تبدیلیاں صحت کے لیے مزید اثرات بھی پیدا کر سکتی ہیں، جس میں سانس سے جڑے امراض  اور دماغی بیماریوں میں اضافہ شامل ہے۔

یہ اندازہ لگانے کے لیے کہ موسمیاتی تبدیلی کس طرح عمر کو متاثر کر سکتی ہیں، محققین نے 1940 سے 2020 تک 191 ممالک کے اوسط درجہ حرارت، بارش اور متوقع زندگی کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔

انہوں نے حساب لگایا کہ عالمی درجہ حرارت میں 1 ڈگری سیلسیس (1.8 ڈگری فارن ہائیٹ) کا اضافہ اوسطاً انسانی متوقع عمر میں تقریباً پانچ ماہ اور ایک ہفتے کی کمی سے منسلک ہے۔

Advertisement

ایک جامع موسمیاتی تبدیلی کے اشاریہ میں 10 پوائنٹ کا اضافہ جس میں درجہ حرارت اور بارش دونوں کو مدنظر رکھا گیا ہے توقع ہے کہ اوسط عمر متوقع چھ ماہ تک کم ہو جائے گی۔

محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں رہنے والے افراد خاص طور پر خواتین موسمیاتی تبدیلی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوں گے اور نقصان میں رہے گے۔

مستقبل کے حوالے سے اس قسم کے مطالعے میں مخصوص شدید موسمی واقعات، جیسے جنگل کی آگ، سونامی اور سیلاب کے اثرات کا بھی اندازہ لگانا چاہیے۔ رائے نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ صرف درجہ حرارت اور بارش کا تجزیہ کرنے سے ان واقعات کے اثرات کو پوری طرح سے گرفت میں نہیں لیا جا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
خون کا سادہ سا ٹیسٹ جو فالج کی پیش گوئی کرسکتا ہے
اکثر بچے پڑھائی میں کمزور کیوں ہوتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر