Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ان غذاؤں کو خالی پیٹ کھانے سے گریز کریں

مرغن اور مصالحوں سے بھرپور غذاؤ کو خالی پیٹ کھانے سے پیٹ میں تیزابیت پیدا ہونے لگتی ہے

دن کے آغاز پر جو پہلی غذا کھائی جاتی ہے اسے انتہائی صحت بخش ہونا چاہیے تاکہ دن بھر توانا رہا جاسکے۔ تاہم ماہرین کچھ غذاؤں کو صبح یا خالی پیٹ کھانے کو منع کرتے ہیں۔

اس کی وجہ ہے کہ یہ غذائیں نظام انہضام کو بری طرح متاثر کرتی ہیں اور وزن بڑھنے کے ساتھ کئی امراض کا سبب بھی بنتی ہیں یہاں پر ان ہی غذاؤں کو بارے میں بتایا جارہا ہے جنہیں خالی پیٹ کھانے سے حد درجہ گریز کرنا چاہئے۔

مصالحہ دار اور مرغن غذائیں

مرغن اور مصالحوں سے بھرپور غذاؤ کو خالی پیٹ کھانے سے پیٹ میں تیزابیت پیدا ہونے لگتی ہے جو پیٹ میں درد اور گیس کا سبب بنتی ہیں۔

میٹھی غذائیں

بہت زیادہ میٹھی غذا جگر کے نقصان کا باعث بنتی ہے اس کی وجہ یہ ہے جگر ایک خاص مقدار میں چینی کو حل کر سکتا ہے اس لیے ناشتے میں کیک اور اسمودی کو کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔

سافٹ ڈنک

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ سافٹ ڈرنکس صحت کے لیے بے حد مضر ہوتی ہیں تاہم انہیں خالی پیٹ لینا اور بھی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود کاربونیٹڈ ایسڈ معدے کے ایسڈ کے ساتھ مل کر صحت کے کئی مسائل کو جنم دیتا ہے۔

ٹھنڈے مشروبات

خالی پیٹ بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال معدے کی جھلی کو نقصان پہچاتا ہے اس طرح ہاضمہ کا نظام متاثرہوتا ہے اور دن بھر معدہ بوجھل رہتا ہے۔

ترش پھل

خالی پیٹ ترش پھلوں کا استعمال معدے میں تیزابیت کو بڑھا دیتا ہے بہت زیادہ فائبر اور فریکٹوز ہاضمے کو سست کر دیتے ہیں۔

کچی سبزیاں

کچی سبزیاں اور سلاد خالی پیٹ کھانے کے لیے موزوں قرار نہیں دی جاتی،  یہ فائبر سے بھرہونے کی وجہ سے خالی معدے میں اضافی بوجھ کا سبب بنتی ہیں۔

متعلقہ خبریں